Beautiful stories in Urdu for students
Beautiful Urdu stories for students: Inspiring, educational, and engaging tales that spark creativity and teach valuable life lessons.
Beautiful stories in Urdu for students are a wonderful way to inspire young minds while nurturing their love for reading. These stories not only entertain but also teach important life lessons, instilling values like kindness, honesty, and perseverance. From timeless folktales to engaging modern narratives, this collection offers something for every student to enjoy and learn from.
ڈوبتے کو تنکے کا سہارا
برسات میں موسلا دھار بارش ہوئی۔جنگل کنارے ریت کے ایک ٹیلے پہ موجود چیونٹیوں کے بل میں پانی گھسنے لگا۔بیچاری چیونٹیاں اس آفت سے جان بچانے کی فکر میں اِدھر اُدھر پیر مار رہی تھیں۔
اوپر درخت پہ بیٹھی شہد کی مکھی نے جب یہ سب دیکھا تو بہت پریشان ہوئی اور جلدی سے ان کی رشتہ دار
ٹیلے کے اوپر رہنے والی چیونٹیوں کو خبر دی۔
تو یہ سن کر ان کی ملکہ نے اپنی کالونی کی چیونٹیوں کو حکم دیا ”فوراً ان مصیبت زدہ بہنوں کی خیریت دریافت کرنےجاؤ، مگر ہاں دیکھو خالی ہاتھ کوئی نہ جائے“ سب کچھ نہ کچھ لے کر جائیں۔چیونٹیاں ایک ایک کر کے بل سے نکلیں تو ان میں سے کسی کے منہ میں چاول، کسی کے روٹی کا زرہ تو کسی کے دانتوں میں کسی حشرات کے جسم کا ٹکڑا تھا۔ونٹیاں مدد لے کر فوراً اس مصیبت زدہ کالونی میں پہنچیں اور ان مصیبت زدہ چیونٹیوں کو جمع کیا انھیں کھانا پیش کیا اور تسلی دی کہ جب تک پانی ختم نہیں ہوتا آپ سب ہمارے گھروں میں آ کر ٹھہر سکتی ہیں۔
ساری چیونٹیاں دن بھر ان کے ساتھ مل کر انھیںڈوبتے کو پانی سے نکلنے میں مدد دیتی رہیں اور شام کو انھیں ساتھ لے کر واپس اپنی کالونی میں لوٹ آئیں۔
دو دن جھڑی لگی رہی۔بہت پانی جمع ہو گیا۔مگر اللہ پاک کی رحمت سے تیسرے دن خوب تیز دھوپ نکلی اور اگلے تین چار دن میں پانی سوکھ گیا۔تب متاثرہ چیونٹیوں نے واپس جانے کی اجازت مانگی۔ملکہ چیونٹی نے خود جا کر دیکھا کہ سیلاب سے متاثرہ کالونی بھی خشک ہو چکی تھی تو اس نے سب چیونٹیوں کو اس طرح رخصت کیا کہ سب کے منہ میں اگلے کئی دن کا کھانا پینا موجود تھا۔بچو! دیکھنے میں تو یہ فعل تو بہت چھوٹا ہے مگر تکلیف میں دوستوں کے لئے اتنی سی زحمت بہت بڑی رحمت بن جاتی ہے دوسرے لفظوں میں آپ اسے کہہ سکتے ہیں کہ ”تنکے کا سہارا“۔